صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے ترکی میںووٹنگ
ترکی (میڈیا 92نیوز) آج ہونے والے ووٹنگ کے دوران 5 کروڑ سے زائد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انقرہ: ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا وقت شروع ہوگیا۔
ترکی کے مقامی وقت کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی اور پاکستان وقت کے مطابق شام 7 بجے تک ووٹنگ کا عمل جاری رہے گا۔مجموعی طور پر 6 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جس میں 5 کروڑ 60 لاکھ مقامی شہری اور تقریباً ساڑھے 30 لاکھ بیرون ملک مقیم شہری پہلے ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔ ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ایک ساتھ ہورہے ہیں جس کے لیے عوام امیدواروں کا چناو¿ کر رہے ہیں۔صدارتی انتخاب کے لیے رجب طیب اردوان سمیت 6 امیدوار میدان میں ہیں جن میں محرم اِنجے، میرل ایکسینر، سلاحیتن دیمارتس، تیمل، دوگو پرینسک شامل ہیں۔ رجب طیب اردوان کی جیت کے واضح امکانات ہیں جب کہ حزب اختلاف کے رہنما محرم اِنجے انھیں مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔2016 کی ناکام فوجی بغاوت اور صدارتی اختیارات میں اضافے کی ترامیم کے بعد الیکشن کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے تاہم فوج اور اعلیٰ عدلیہ میں تقرریوں سمیت اہم اختیارات نئے صدر کو ترکی کا مضبوط ترین سربراہ بنا دیں گی۔ صدارتی انتخابات میں کسی امیدوار کا 50 فیصد سے زائد ووٹ لینا ضروری ہے اگر کوئی ایک امیدوار یہ ہدف حاصل نہ کر سکا تو پھر زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں میں ایک بار پھر 8 جولائی کو مقابلہ ہوگا۔