پاکستان میں سیاسی اور معاشی بحران کے ساتھ اب بدترین توانائی کا بحران بھی چل رہا ہے،حماداظہر
اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی تھوڑی سی بھی ساکھ رہ گئی تھی تو گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ نے کسر نکال دی،کوئی بچا تو نہیں جو ابھی بھی سمجھتا ہو کہ ملک میں جمہوریت ہے؟ ،پاکستان میں سیاسی اور معاشی بحران کے ساتھ اب بدترین توانائی کا بحران بھی چل رہا ہے۔ان خیالا ت کااظہار پاسد عمر ،ڈاکٹر شیریں مزاری اور حماد اظہر نے گزشتہ روز سینیٹ اجلاس کے انعقاد اور بلز کی منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے کیا ۔مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا چئیرمین سینیٹ نے کورم کی کمی کی نشاندہی کے باوجود سوالیہ نشانات پر مبنی طلب کیے گئے اجلاس کی صدارت کی۔بلدیاتی اداروں میں ترمیم کا بِل پاس کر کے پارلیمینٹ کی ساکھ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔پی ڈی ایم کی قیادت اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات سے بھی خوفزدہ ہے۔اگر پارلیمنٹ کی تھوڑی سی بھی ساکھ رہ گئی تھی تو گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ نے کسر نکال دی ۔جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب پاکستان تحریک انصاف کاکہناتھا ن لیگ کے لگائے گئے امپورٹڈ ایندھن کے مہنگے پلانٹ بند پڑے ہیں۔ایندھن امپورٹ کرنے کے لئے ڈالر نہیں اور ان پلانٹس سے مہنگی بجلی خریدنے کے لئے روپے نہیں۔مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمرنے کہا کوئی بچا تو نہیں جو ابھی بھی سمجھتا ہو کہ ملک میں جمہوریت ہے؟۔