شہبازگِل 6 جنوری کو فردجرم کے لیے عدالت کے سامنے حاضر ہوں،فیصلہ
اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شہبازگِل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے ۔ایک صفحے پر مشتمل تحریری فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہبازگِل 6 جنوری کو فردجرم کے لیے عدالت کے سامنے حاضر ہوں۔شہبازگِل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔وکیلِ ملزم کے مطابق شہبازگِل دمے کے مریض ہیں اور سفر نہیں کرسکتے۔تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے شہبازگِل کو 12 نومبر کو چالان کے نقول فراہم کردیے گئے تھے۔ایک ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا، شہبازگِل پر فردجرم عائد نہیں ہوپائی۔شہبازگِل کی جانب سے میڈیکل رپورٹ جمع کروائی گئی جو غیرواضح ہے۔میڈیکل رپورٹ میں نہیں بتایاگیاکہ شہبازگِل کو کتنے دنوں کے آرام کا مشورہ دیاگیا۔بظاہر معلوم ہورہاکہ ملزم شہبازگِل ٹرائل آگے نہیں بڑھانا چاہ رہے۔شہبازگِل کے رویے سے ٹرائل معمول کے مطابق آگے نہیں بڑھ رہا۔لاکھ روپے مچلکوں کے عوض شہبازگِل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا تے ہیں ۔