اینٹی کرپشن کا انوکھا کارنامہ، عمران خان اور ہمشیرہ پر 30فروری کو زمین اپنے نام کروانے کا مقدمہ درج
محکمہ اینٹی کرپشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی ہمشیرہ کے خلاف ’30 فروری‘ 2022ء کی تاریخ کو زمین اپنے نام کرانے کا مقدمہ درج کرلیا۔محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بہن عظمیٰ خان اور ان کے شوہر احد مجید کے خلاف کرپشن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تاہم ایف آئی آر درج کرتے ہوئے بغیر سوچے سمجھے 30 فروری 2022 کی تاریخ درج کردی گئی ہے جو تاریخ تاقیامت نہیں آسکتی۔ کیونکہ فروری کا مہینہ عمومی طور 28 دنوں کا ہوتا ہے کہ اور ہر چار سال بعد 29 دنوں کا ہوتا جسے لیپ کا سال کہا جاتا ہے۔ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ خان پر ضلع لیہ میں 5,261 کنال اراضی کی خریداری میں مبینہ فراڈ کا الزام ہے، جس کی بظاہر قیمت 6 ارب روپے تھی، لیکن اراضی کی خریدداری کے لیے محض 13 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔ اینٹی کرپشن اسٹیلشمنٹ نے کہا ہے کہ جوڑے کے خلاف کرپشن کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ان کے شوہر احد مجید کے خلاف درج ایف آئی آر میں مالیاتی فراڈ سے زیادہ کا الزام لگایا گیا ہے۔کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ خان اور احد مجید نے زمینداروں کو اپنی جائیداد ان کی مارکیٹ ویلیو سے بہت کم نرخوں پر فروخت کرنے پر مجبور کیا۔ اس کے بعد انہوں نے غیر قانونی پراپرٹی ڈیڈز کے ذریعے زمین کی ملکیت حاصل کی۔اس وقت لیہ کے مقامی تھانے میں اراضی کے اصل مالکان کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس پر اب کرپشن کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے