علیزے شاہ سرجری سے قبل پیاری تھیں اب انیکی معصومیت ختم ہو گئی ہے ، نازش جہانگیر
لاہور : پاکستانی خوبرو اداکارہ نازش علی نے کہا ہے کہ علیزے شاہ سرجری سے قبل بہت پیاری، بالکل گڑیا جیسی تھیں۔جس پر نازش علی نے اپنی خوبصورتی کی تعریف خود کرتے ہوئے کہا کہ اْن کی ناک، بھنویں، ہونٹ سب ہی کچھ بہت پیارا ہے، وہ کبھی کبھار خود حیران ہوتی ہیں کہ وہ اتنی پیاری کیوں ہیں۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے اداکارہ کا کہنا تھا کہ کبھی کوئی سرجری نہیں کروائی نہ اتنے پیسے ہیں، میرے چہرے کے خدوخال اصلی ہیں، بس تھوڑا بہت جِلد صاف شفاف رکھنے کے لیے خود ہی سے دیکھ بھال کرتی رہتی ہوں اور اپنے خوبصورتی کے راز اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کرتی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ پر کاسمیٹک سرجری نے بہت اچھا اثر کیا اور وہ پہلے سے زیادہ خوبصورت نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا علیزے شاہ بہت خوبصورت ہوا کرتی تھیں، علیزے شاہ ایک بار اپنی والدہ کے ساتھ سیٹ پر آئی تھیں، ایسا لگ رہا تھا کہ کوئی گڑیا آگئی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اب علیزے شاہ کی معصومیت ختم ہو گئی ہے، علیزے نے پکی عمر میں ابھی جانا تھا مگر وہ ابھی سے ہی بہت مختلف اور پختہ نظر آنے لگی ہیں۔نازش جہانگیر کا مزید کہنا تھا کہ شہرت سنبھالنا آسان نہیں ہوتا، شہرت مل جاتی ہے مگر شہرت سنبھال کر رکھنا مشکل ہے