انوکھی محبت ، سارہ خان اور فلک شبیر کا اپنی بیٹی کو سکول نہ بھیجنے کی خواہش کا اظہار
کراچی : پاکستانی معروف فنکار جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر نے بیٹی سے انوکھی محبت کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ عالیانہ کو اسکول بھی نہیں بھیجنا چاہتے ۔شوبز انڈسٹری کی اس خوبصورت جوڑی نے نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی۔ سارا خان نے دلچسپ گفتگو کے دوران بتایا کہ اْن کا بچپن سے خواب تھا کہ اْن کی شادی گلوکار سے ہو۔اس دوران سارا خان نے اپنی بیٹی عالیانہ سے حسد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے فلک شبیر گھر آ کر مجھے گلے لگاتے تھے اب عالیانہ کو گلے لگاتے ہیں۔عالیانہ سے متعلق بات کرتے ہوئے اس جوڑی کا کہنا تھا کہ ہم تو چاہتے ہی نہیں کہ عالیانہ اسکول جائے، ہم اپنی بیٹی کو دیر سے اسکول بھیجیں گے، اْس کی گھر پر تعلیم و تربیت چل رہی ہے۔سارا خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اسکولنگ سسٹم پر اتنا یقین
نہیں ہے، گھر پر عالیانہ کے لیے اتنا اچھا پلے روم ا بنایا ہوا ہے کہ محلّے کے بچے آکر بھی اْس میں کھلتے ہیں