بے قابومہنگائی،حکومت عوام پر ایک اور بم گرانے کو تیار
اسلام آباد(ویب ڈیسک)مہنگائی سے تنگ آئی عوام کو حکومت ایک اور دھچکا دینے کو تیار .بے قابو ہوتی مہنگائی میں ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے.تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ کے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت میں بجلی کی قیمت ایک روپے 46 پیسےفی یونٹ بڑھانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت میں چیئرمین نیپرا نے تمام پاور پلانٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جولائی اور اگست میں پاور یونٹس کو شیڈولڈ کو بند نہیں کیا جائے گا اس کے علاوہ نیو کلیئر پاور پلانٹس کے حکام نے بھی اس حوالے سے اپنی یقین دہانی کرا دی ہے لیکن بس باتیں ہوتی ہیں کوئی خاص کام نہیں ہو رہااور نا ہی ہمارے تحفظات دور کرنے کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، بند پاور پلانٹس کے لئے بھی ایڈجسٹمنٹ مانگی گئی ہے، بند پاور پلانٹس کی ایڈجسٹمنٹ کو بھی تسلیم نہیں کیا جائے گا، ہمیں مطمئن کریں . دوران سماعت نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ ایل این جی کی عالمی قیمت بڑھنے سے 9.6 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا.
بجلی کی قیمتوں میں اضافے سےمتعلق نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں کو بڑھانے سے متعلق حتمی فیصلہ نیپرا اتھارٹی ہی کرے گی۔