حکومت کی نالائقی اورنااہلی کوروناسےزیادہ خطرناک ثابت ہورہی ہے:سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاتقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی بجائے اداروں پر حملہ آور ہے۔ الیکشن کمیشن پر حملوں کی تاریخ میں کوئی ایسی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل دھاندلی کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بضد ہے۔سراج الحق کا کہنا تھاکہ بجلی کےنرخوں میں اضافےسےمتعلق صدارتی آرڈنینس کومسترد کرتے ہیں۔ حکومت کی نالائقی اورنااہلی کوروناسےزیادہ خطرناک ثابت ہورہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہناتھا کہ ملک میں بے روزگاری،مہنگائی کی وجہ سے معاشی بدحالی کے زلزلے کی گرفت میں ہے، حکومتی ٹیم مافیاز پر مشتمل ہے جس کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے،پی ٹی آئی کا تین سالہ دورہ حکومت عوام کی محرمیوں،مایوسیوں اور پریشانیوں کی داستان ہے. حکومت کاکرپشن ختم کرنے کا دعویٰ کرپشن میں ریکارڈ اضافے میں تبدیل ہو گیا ہے.
امر جماعت اسلامی کامزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن جیسے ادارے پر آئے روز تنقید اس کو کنٹرول کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آمرانہ سوچ کی عکاس ہے.