سلمان اور سنجے کی جنگ میں مادھوری؟؟راز فاش
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے دو میگا سٹارز سلمان خان اور سنجے دت کے مابین سرد جنگ کافی عرصے سے جاری ہے جس کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر دونوں میں سرد جنگ کی بنیادی وجہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ تھیں۔سب جانتے ہیں کہ ماضی میں سنجے اور مادھوری کا آپس میں قریبی رشتہ رہا تھا جو کچھ وجوہات کی بنا پر ختم ہوگیا۔ مادھوری کو جب علم ہوا کہ سنجے دت کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے تو انہوں نے اداکار سلمان خان سے رابطہ کیا کہ وہ سنجے دت کو اس بات کیلئے راضی کریں ان کی سوانح حیات نہ بنائی جائے کیونکہ ان کا نام بھی فلم میں سنجے کے ساتھ منسلک کیا جائے گا جو کہ وہ بالکل نہیں چاہتی.۔سلمان خان نے جب سنجے دت سے بات کی مگر انہوں نے صاف انکار کردیا جس کے بعد سلمان خان نے ان سے بات کرنا بند کر دیا.۔ یہ لڑائی اس وقت شدت اختیار کرگئی جب سنجے کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کیلئے اداکار رنبیر کپور کو کاسٹ کیا گیا .