سی پیک بارےغلط خبر پھیلائی گئی، اسد عمر
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے غلط خبر پھیلائی جا رہی ہے. وفاقی وزیر اسد عمر نےمعاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور کے ہمراہ پریس کانفرنس کی.انہوں نے کہا کہ امریکا کی ایک رپورٹ میں سی پیک کے حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی، دنیا کی بہت سی قوتوں کی خواہش ہے کہ سی پیک کامیاب نہ ہو۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ سی پیک پر دنیا کی نظر رہتی ہے، ہائیبرڈ وار کے ذریعے ایسے منصوبوں کے خلاف سازشیں کی جاتی ہیں، ایسی قوتوں کی کوشش ہوتی ہے کہ غلط انفارمیشن پھیلائی جائے، کبھی کبھی ہمارے اپنے لوگ بھی اس غلط انفارمیشن کا حصہ بن جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکاکی رپورٹ میں لکھا گیا کہ سی پیک کے حوالے سے معلومات خفیہ رکھی گئی ہیں، جب کہ سی پیک کے حوالے سے سب معلومات پارلیمان کے فورم پر دی جا چکی ہے، سی پیک پر پارلیمانی اوور سائیٹ موجود ہے، پاور جنریشن منصوبوں کی تمام معلومات نیپرا کی ویب سائیٹ پر موجود ہے۔