پاکستان کا امریکا سےافغان امن کیلئے طالبان سے ملکر کام کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان کو طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی جریدے کوانٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بنیادی انسانی سہولیات کا فقدان ہے.
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، طالبان امن کےلیے امریکہ کے شراکت دار ہوسکتے ہیں، افغانستان میں استحکام اورانسانی بحران کےخاتمے کےلیے مدد دینا ہوگی، پاکستان اورامریکا دونوں افغانستان سےدہشتگردی کاخاتمہ چاہتے ہیں، افغانستان میں دہشتگرد گروپس کو غیرموثرکرنےکےلیے ایک ساتھ ملک رکام کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطےمیں امن کےلیےامریکااورعلاقےکی تمام طاقتوں کاتعاون ضروری ہے، طالبان نے سی پیک منصوبوں کا خیر مقدم بھی کیا ہے، تجارت اور ترقیاتی منصوبوں کے امکانات پیدا ہوں گے، سابق حکومتوں کی ناکامیوں سے افغانستان بحران کا شکار ہے جس کی بحالی کیلئے فوری کام کرنا ہوگا۔