نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ: حقائق سامنے آ گئے،بھارت ملوث نکلا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے.حکومت نے اس سازش کاپردہ چاک کر دیا ہے.تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے ہمراہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ کرنے کے حوالے سے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی .انہوں نےبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فیک نیوز کے پیچھے ریاستوں اور ایجنسیوں کا ہاتھ ہے، پاکستان میں ہائبرڈ وارکاسامناہے.وفاقی وزیر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 19 اگست کو احسان اللہ احسان کے نام سے ایک فیس بک اکائونٹ بنایا گیا جس میں نیوزی لینڈ ٹیم کو پاکستان کے دورہ سے روکتے ہوئے کہا گیا کہ داعش کیوی ٹیم پر حملہ کرسکتی ہے۔
وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہا کہ 21 اگست کو بھارتی اخبار سنڈے گارڈن کے بیوروچیف ابھی نندن مشرا نے احسان اللہ احسان کی اس جعلی فیس بک پوسٹ کی بنیاد پر آرٹیکل لکھا، ابھی نندن مشرا اور پاکستان مخالف سابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح کے آپس میں گہرے تعلقات بھی ہیں، علاوہ ازیں 24 اگست کو مارٹن گپٹل کی بیوی کو تحریک لبیک کے نام سے بنے ای میل ایڈریس سے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں مارٹن گپٹل کو پاکستان میں قتل کر دینے کے بارے میں لکھا تھا.
یہ ای میل اکاؤنٹ 24اگست 2021 کو ہی بنایا گیا تھا اور اس سے صرف ایک ہی میل مارٹن گپٹل کی بیوی کو بھیجی گئی، حالانکہ یہ ای میل پروٹون میل پر بنائی گئی جو کافی محفوظ ای میل ہے، تمام واقعات کےباوجود نیوزی ٹیم اپناٹورکینسل نہیں کیا اور پاکستان آ گئی.
فواد چوہدری نے مزید تفصیلات سے آگاہ کیا کہ پہلی پریکٹس 13ستمبر کو ہوئی تب کوئی تھریٹ رپورٹ نہیں ہوا، 17 ستمبر کو نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بتایا کہ حکومت کی ہدایت پر یہ ٹور منسوخ کرنا چاہتے ہیں، جس پر سیکیورٹی فورسز اور پی سی بی کے افسران نے کیوی ٹیم سے ملاقات کی اور تھریٹ بارے پوچھا تو ٹیم کو بھی کچھ معلوم نہیں پتہ تھا.
انٹرپول نے 18 ستمبر کو پاکستان کو بتایا کہ جی میل پر حمزہ آفریدی 7899 کے نام سے بنی ایک ای میل موصول ہوئی ہے جس میں نیوزی لینڈ ٹیم کو دھمکی دی گئی تھی، یہ ای میل بھارت میں بنا اس کے علاوہ وی پی این کے ذریعے یہ ای میل بھارت سے بھیجی گئی تھی تاکہ اس کی لوکیشن سنگاپور ظاہر ہو۔
فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ جس ڈیوائس سے ای میل جنریٹ ہوئی اس پر 13 مزید ای میل بنائی گئی ہیں اوروہ سب ہندی ناموں سے بنی ہیں ، صرف ایک جعلی ای امیل حمزہ آفریدی کے نام سے بنائی گئی اور جان بوجھ کر اس ای میل پر پاکستانی نام استعمال کیا گیا ہے، یہ ای میل جس نمبر پر بنا وہ سم انڈین کے نام پر ہے، اس کا نام اوم پرکاش مشرا ہے جس کا تعلق ممبئی سے ہے، اگست 2019 میں یہ موبائل ڈیوائس آر ایم ایکس 1971 بھارت میں لانچ کی گئی اور موبائل سم اگست 2019 میں بھارت میں رجسٹر ہوئیں تھیں. وزارت داخلہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور دونوں ای میل ہولڈرز کو انٹرپول کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے.
وزیر داخلہ شیخ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی واپسی سے اگر کوئی سمجھتا ہے کہ پاکستان دنیا میں تنہا ہو جائے گا تو یہ اسکی بھول ہے. دورے کینسل کرنے کے معاملے کو زیادہ اچھالا نہ جائے.وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دراصل بھارت کے 66 ٹریننگ کیمپ افغانستان میں بند کر دیے گئے ہیں جس پر بھارت میں صف ماتم بچھی ہے۔