لڑکیاںاغوا کرنے والے درندے سلاخوںکے پیچھے
کراچی(ویب ڈیسک)پولیس نے اسٹیل ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے دو مغوی لڑکیوں کو بازیاب کرتے ہوئے 3 سگے بھائیوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مغوی لڑکیوں کی والدہ نے چند روز قبل اپنی دو بیٹیوں 13 سالہ سلیمہ اور 11 سالہ ثمینہ کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ اسٹیل ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش اے وی سی سی کو منتقل کردی تھی۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے لڑکیوں کی بازیابی کے لیے اسٹیل ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی لڑکیوں کو بازیاب کرالیا اور 3 سگے بھائیوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اے وی سی سی حکام کے مطابق لڑکیوں کو اغوا کرنے والے ملزمان میں 3 سگے بھائی نیاز علی، علی مرشد، علی حیدر اور ان کا ساتھی کامران بھی شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔