نواز شریف سے جیل میں ملاقات کا دن، کون کون ملاقات کے لیے پہنچا؟ جانیئے
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن) جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ نواز شریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں اپنی سزا پوری کررہے ہیں. آج نواز شریف سے جیل میں ملاقات کا دن ہے، اور ن لیگ رہنما اور کارکن کوٹ لکھپت جیل لاہور پہنچ رہے ہیں۔لیکن آج نواز شریف سے ملاقات کے لیے سابق صدر ممنون حسین بھی جیل پہنچے ہیں، اور یہ ان کی نواز شریف سے جیل میں پہلی ملاقات ہے.
https://emra.tv/2019/01/31/گورنمنٹ-ڈگری-کال…میں-23-ویں-سالان/
سابق صدر ممنون حسین کے ساتھ سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی، اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے علاوہ اہم لیگی رہنما بھی نواز شریف سے ملاقات کے لیے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل پہچے ہیں.
سابق صدر ممنون حسین نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم میاں نواز شریف سے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں،ان کی صحت اتنی اچھی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ میاں صاحب آج ہی باہر آجائیں،نواز شریف کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے انصاف ملے گا۔سابق صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک ٹھیک طرح نہیں چلا رہے، انہیں چاہیے کہ سب سے پہلے معیشت ٹھیک کریں۔