میو ہسپتال: زیر علاج بچے کی ماں سے 4 افراد کی مبینہ زیادتی
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن) لاہور کے میو ہسپتال میں دل دہلا دینے والا واقعہ، زیر علاج بچے کی ماں کو 4 افراد نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی بنا ڈالا، ہسپتال انتظامیہ نے اپنی غفلت کو چھپانے کے لیے معاملے کو دودن تک دبائے رکھا. متاثرہ خاتون کی دوخواست پر تھانہ گوالمنڈی میں شاہد بٹ سمیت تین نامعلوم افراد کے خلاف زنابالجبر کا مقدمہ درج کرلیاگیا، محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے بھی ایم ایس میو ہسپتال سے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہیں، ایف آئی آر کے مطابق خاتون کابچہ پیڈ یا ٹرک سرجری وارڈ میں زیر علاج ہے،تیمارداری کے لیے آئے ایک عزیز عثمان کے ساتھ خاتون کو نازیبا حرکات کرتے ہوئے پکڑا گیا، وارڈ اٹینڈنٹ شاہد بٹ نے ان سے پیسے لئے اور چھوڑ دیا ، صبح پانچ بجے نامعلوم افراد نے خاتون کو افسر کے سامنے پیش ہونے کے لئے بلایا، جہاں شاہد بٹ پہلے سے موجود تھا ، شاہد نے بلیک میل کرکے خاتون کے ساتھ زیادتی کی ، شاہد اور دیگر 3نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ درج ہونے کے بعد شاہد کو ملازمت سے معطل کردیاگیا ہے، محکمہ سپیشلائرڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس میو ہسپتال سے رپورٹ طلب کرلی.