تیمور کی آج دوسری سالگرہ، کرن جوہر کا بڑا اعلان
ممبئی(شوبز ڈیسک/ایمرا نیوز) سیف اور کرینہ اپنے بیٹے تیمور کی آج دوسری سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر کرن جوہر نے اپنی بیٹی اور تیمور کے مستقبل سے متعلق کہا کہ مجھے کوئی پریشانی نہیں ہوگی اگر 20 سال بعد تیمور اور روہی ایک ساتھ نظر آئیں ۔سوشل میڈیا پر تیمور کے مداحوں نے ان کی دوسری سالگرہ کے موقع پر ابھی سے ہی ان کی ڈیبیو فلم اور رلیشن شپ کو لے کر بحث شروع کر دی ہے، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ تیمور اداکار شاہد کپور کی بیٹی میشا کے اچھے دوست ہو سکتے ہیں، تو وہیں کچھ لوگوں کے مختلف خیالات ہیں۔تیمور کے ہم عمر ساتھیوں میں کئی لڑکیاں موجود ہیں اور اسی وجہ سے لوگ اکثر ان کے مستقبل میں ہونے والے رلیشن شپ کے بارے میں دلچسپی رکھتے نظر آرہے ہیں۔اس صورتحال میں بالی ووڈ کے کامیاب ڈائریکٹر کرن جوہر نے ایک ریڈیو شو میں اس بات کا ذکر کیا کہ انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوگی اگر 20 سال بعد تیمور اور روہی ایک ساتھ نظر آئیں ۔
کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں یہی پریشانی ہے کہ جب لڑکا اور لڑکی ایک ساتھ ہوتے ہیں تو لوگ فورا کہتے ہیں’ بھائی بولو‘، ’بہن بولو‘ ، جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے ریڈیو شو میں کہاکہ جب بھی تیمور کھیلنے کے لئے ہمارے گھر آتے ہیں تو ان کی نینی میری بیٹی روہی سے کہتی ہیں کہ وہ تیمور کو بھائی کہے۔ لیکن میں اس کے خلاف ہوں۔کرن کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے ایسا کیوں کہا جائے ؟ کون جانتا ہے کیا پتہ 20 سال بعد تیمور اور روہی ایک ساتھ رہنا چاہیں، لائف میں آگے چل کے کچھ بھی ہوسکتا ہے ، ہم ابھی سے ہی کیوں اس راستے کو بند کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ ان دنوں اپنے بیٹے تیمور کے ہمراہ ساؤتھ افریقا میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔