پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی 20 آج
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز آج سے ہوگا. پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے شروع ہوگا.پاکستان ٹیسٹ سیریز اور ون سیریز ہارنے کے بعد ٹی 20 سیریز جیتنے کے لیے پُرعزم ہے.
https://emra.tv/2019/02/01/لاہور-میں-جاپانی-کیلنڈرز-کی-بہار/
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ کچھ اچھا نہیں رہا، پہلے پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ وائش کا سامنا کرنا پڑا، پھر ون ڈے سیریز کا آغاز ہوا. پاکستان نے ون ڈے سیریز کا آغاز تو اچھا کیا اور پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست دی، لیکن دوسرے ون ڈے میچ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی طرف سے افیقن سیاہ فارم کو نسلی جملے بولنا مہنگا پڑگیا اور دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، اس میچ میں پاکستان کو شکست کے ساتھ ساتھ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر آئی سی سی نے 4 میچوں کی پابندی لگا دی. پی سی بی نے سرفراز احمد کی جگہ شعیب ملک کو اگلے 4 میچوں کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا. شعیب ملک کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے اچھا آغاز کیا اور چوتھے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دی.لیکن پانچویں اور فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی اور جنوبی افریقہ نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی. اب دیکھنا ہے کہ ٹی 20 کی نمبر ون ٹیم پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف کیسا پرفارمنس کرتی ہے.