لاہور میں جاپانی کیلنڈرز کی بہار
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن رپورٹ اظہر محمود) پاکستان اور جاپان کے تعلقات ہمیشہ سے اچھے رہے ہیں اور پاکستان ان تعلقات کو مزید اچھا بنانے کے لیے کوشاں ہیں، جاپان بھی اس حوالے سے بہت پرامید ہیں کہ ان کے تعلقات پاکستان کے ساتھ اور بھی اچھے ہوں گے.لاہور کی الحمراآرٹس کونسل میں جاپانی کیلنڈرز کی نمائش کا آغاز کیا گیا ہے جس کو لوگ بہت پسند کررہے ہیں.اس نمائش میں 100 سے زائد کیلنڈرز پیش کیے گئے ہیں۔
https://emra.tv/2019/02/01/سی-ٹی-ڈی-کی-کراچی-میں-اہم-کاروائی/
کیلنڈرز میں جاپان کی ثقافت کے رنگ نمایاں نظر آرہے ہیں اور شرکاء ان کیلنڈرز کی بہت تعریف کررہے ہیں.کیلنڈرز پر جاپان کے مختلف مناظر دیکھائے گئے ہیں جو لوگوں کو کافی پسند آرہے ہیں.جاپانی ثقافت ایسوسی ایشن کے صدر تامورہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی ثقافت سے بےحد متاثر ہیں، خواہش تھی کہ جاپانی ثقافت کو بھی پاکستانیوں سے متعارف کرائیں۔جاپانی کیلنڈرز دیکھ کر شائقین خاصے متاثر دکھائی دئیے، یوں محسوس ہوتا تھا کہ جاپانی مناظر ان کے دل میں رچ بس گئے ہیں۔