بجلی چور لیسکو کی ریڈار پر آگئے،روزانہ کی بیناد پرفیلڈ سٹاف اور ٹاسک فورس آپریشن کریگی اور حوالات کو بھی بھر دیا جائیگا،بجلی چوروں کیلے سخت ترین قانون سازی کاعندیہ دیدیا گیا
لاہور(حافظ عمر سعید)لیسکو سائوتھ سرکل کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔ایس ای منظور حسین لیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف فیلڈ افسران اور ٹاسک فورس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن جاری ہے۔اسی بابت لیسکو ساتھ سرکل میں بھی افسران کی جانب سے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ایس ای ساتھ سرکل منظور حسین کے مطابق یکم جولائی 2019سے 31دسمبر 2019 کے دوران گھریلو، کمرشل، زرعی، اور انڈسٹریل کیٹیگری کے کل 2870کنکشنز چیک کئے گئے۔
جس دوران833 کنکشنز میں بے ضابطگی سامنے آنے پر ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروائی گئیں جس میں سے اب تک 664 ایف آئی آرز رجسٹرڈ کی جاچکی ہیں۔ایس ای ساتھ سرکل منظور حسین کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والے تمام خلاف ضابطہ کنکشنز کو کل(211,4581)اکیس لاکھ چودہ ہزار پانچ سو اکیاسی ڈیٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔جبکہ(207,120,69) دو کروڑ اکہتر لاکھ بیس ہزار انہتر روپے ڈیٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے۔
وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب اور سیکرٹری توانائی عرفان علی کی ہدایت پر تشکیل دی جانے والی ٹاسک فورس نے انڈسٹریل، کمرشل، اور ذیادہ نقصانات والے گھریلو کنکشنز کے حامل بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا۔چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے فیلڈ آپریشن سے متعلقہ تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف ایکشن کو مزید سخت کیا جائے تاکہ لیسکو ریجن سے بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ لیسکو کی ریکوری کو بھی بہتر بنایا جاسکے۔