توہین عدالت کی درخواست پر لیسکو چیف سےجواب طلب
لاہور (ایم نائن ٹو) لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو چیف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے شعبان اللہ کاسٹنگ فاؤنڈری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کمپنی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کاروبار میں نقصان کی وجہ سے کاسٹنگ فیکٹری بند کر دی ہے اور لیسکو کو اس فیکٹری پر لگائے گئے میٹر کو بھی منقطع کرنے کی درخواست دے رکھی ہے، انہوںنے عدالت کو آگاہ کیا کہ بجلی میٹر منقطع کرنے کی درخواست کے باوجود لیسکو نے درخواست گزار فیکٹری کا بجلی کا کنکشن منقطع نہیں کیا اور عدالت بھی لیسکو چیف کو درخواست گزار کی داد رسی کا حکم دے چکی ہے لیکن اس کے باوجود عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا لہٰذا لیسکو چیف واجد کاظمی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت نے توہین عدالت کی ابتدائی سماعت کرنے کے بعد لیسکو چیف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔
Leave a Reply