بھارت کا لڑاکا طیارہ جیگوار گرکر تباہ
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن) بھارتی فوج ویسے تو ہر وقت پاکستان سے جنگ کے بارے میں سوچتی رہتی ہے لیکن اس کے اپنے ہتھیار ، طیارے ، اور یہاں تک اس کے اپنے فوجی بھی اس قابل نہیں کہ وہ کسی سے جنگ کرسکیں. آپ کو یاد ہوگا کہ حال ہی میں ایک بھارتی فوجی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کہہ رہا تھا کہ بھارتی فوج ان کو کئی کئی دن کھانا تک نہیں دیتی.
https://emra.tv/2019/01/28/اذہان-مرزا-ملک-ک…ویر-بنانے-کا-شوق/
اسی طرح بھارتی فوج کی طرح بھارتی جنگی طیاروں کا حال ہے جو ہوا میں اُڑتے ہی زمین پر گرجاتے ہیں. کچھ یہی واقعہ بھارت میں اُترپردیش کے دارالحکومت لکھنئو میں ہوا جہاں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ جیگوار کوشی نگر کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا تاہم اُس کا پائلٹ محفوظ رہا۔حادثے کی وجہ جاننے کے لیے بھارت نے ’کورٹ آف انکوائری‘ کا حکم دے دیا گیا ہے۔ طیارے نے آج صبح ہی معمول کے مشن پر گورکھپور ائرپورٹ سے اُڑان بھری تھی۔