اذہان مرزا ملک کو بھی تصویر بنانے کا شوق
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن) جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ حال ہی میں پاکستانی مشہور کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ کے ہاں ایک ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس سے وہ بہت خوش ہیں، انہوں نے اپنے بیٹے کا نام اذہان مرزا ملک رکھا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے مداح اس امید میں بیٹھے ہوتے ہیں کہ اذہان کی کوئی تصویر نظر آئے اب کے مداحوں کی یہ خواہش پوری ہوگئی ہے اور شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے.
https://emra.tv/2019/01/28/خیر-پور-میں-آئل-ٹینکر-اُلٹ-گیا/
تصویر میں ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کے ساتھ بہت خوش نظر آرہی ہیں، انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ ان کے بیٹے اذہان کو بھی تصاویر بنانے کا شوق ہے. انہوں نے مزید لکھا ہے کہ وہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کا ون ڈے میچ اپنے بیٹے کے ساتھ انجوائے کررہی ہیں.