اداکارہ ماہرخان نےاپنےمستقبل کےکرداروں سےمتعلق بتادیا
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے فلم و ٹیلی ویژن کیلئے پراجیکٹس کےانتخاب کے نئے طریقہ کار اور کرداروں کے بارے میں کھل کر بات کی کہا کہ جیسا کہ میں بطور اداکارہ زندگی گزار رہی ہوں تو میرے ساتھ یہ ہوا کہ فلم و ڈراما میں میں جو کردار ادا کر رہی ہوتی ہوں اسے جینے لگ جاتی ہوں۔ اداکارہ ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ کبھی اس طرح کی زندگی گزارنے کی مکمل عادی نہیں رہیں، بلکہ اس سے بہت ڈرتی تھی۔ ماہرہ کا کہنا تھا کہ اب میں یہ محسوس کرنے لگی ہوں کہ میرے پاس کھونے کوکچھ نہیں ہے،میں ایسی زندگی گزاررہی ہوں جس نے مجھے متاثر کیا۔
اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی پر پڑنے والے اثرات کے باعث میں اس جانب محتاط ہونے لگی ہوں کہ مجھے مستقبل میں کس طرح کا کردار منتخب کرنا ہے۔ ماہرہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے مستقبل میں کرداروں کو منتخب کرنے سے متعلق پہلے ہی فیصلہ کیا کرلیا۔ انہوں نے مخصوص فلم ساز اور پروڈکشن ہاؤسز کے ساتھ کام کرنے کی افواہوں کی تردید کی۔