وفاقی کا بینہ کا اہم اجلاس:ٹک ٹاک صارفین کیلئےبری خبر….
ویب ڈیسک: وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔وفاقی کابینہ نے ٹک ٹاک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ نے عدالتی فیصلوں اور احکامات کی روشنی میں ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق معاملے پرغورکیا گیا اورو فاقی کابینہ کی جا نب سے ٹک ٹاک پرپابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کی جانب سے اپنےتحریری فیصلے میں کہاتھاکہ پی ٹی اے ٹک ٹاک پر پابندی کا کوئی مناسب جواز پیش نہیں کر سکا۔ جب یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ ایک فیصد افراد ٹک ٹاک کا غلط استعمال کررہے ہیں تو سوشل میڈیا سائٹس پر پابندی حل نہیں۔ عدالت عالیہ کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ سوسائٹی میں تنزلی کی علامت کوسوشل میڈیا سائٹس پر موجود مواد سے نہیں ملایا جا سکتا، عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کی غیر معمولی ترقی سوسائٹی میں بہت سے چیلنج سامنے لائی ہے۔
وفاقی کا بینہ کےاجلاس میں عدالتی فیصلوں اوراحکامات کی روشنی میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق معاملے پر غور کیا اور کابینہ نے ٹک ٹاک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کررکھی ہے اورایپ پرپابندی کیخلا ف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو معاملہ وفاقی کابینہ میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔