کورونا سےمزید58افراد انتقال کرگئے
این سی او سی کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 58 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 720 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 153 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 4 ہزار 520 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار 792 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 5.45 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں ابتک12ہزار211افرادجان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 133، خیبرپختونخوا 5 ہزار 250، اسلام آباد 887، گلگت بلتستان 179، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 718 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں کوروناکیسزکی تعداد4لاکھ 44 ہزار464،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 68 ہزار 258، پنجاب میں 4 لاکھ 13 ہزار 182، اسلام آباد میں ایک لاکھ 2 ہزار 617، بلوچستان میں 32 ہزار 569، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 268 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 162 ہو گئی ہے۔