حزب اختلاف نے ای وی ایم مشین کو دیکھے بغیر مسترد کیا:فرخ حبیب
وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اعتراضات خود اپنے ہی اوپر اٹھا دیے جبکہ ہم تو انتخابی اصلاحات کر کے الیکشن کمیشن کی مدد کر رہے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ حزب اختلاف نے ای وی ایم مشین کو دیکھے بغیر مسترد کر دیا جبکہ الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز میڈیا کو پہلے اور حکومت کو بعد میں ملتی ہے۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال دنیا کے بڑے ملکوں میں ہوتا ہے اور الیکشن کمیشن نے اپنی استعداد پر ہی سوالات اٹھا دیے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر نئی فہرستیں تیار کی گئیں کیونکہ پرانی فہرستوں میں لاکھوں بوگس ووٹ درج تھے۔ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اور جو فیصلہ پارلیمنٹ میں ہو گا اسی پر عملدرآمد ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی پیداوار ہمیں کہتے ہیں کہ وزیر اعظم ہاؤس دھاندلی کا گڑھ بنا دیا لیکن صاف شفاف انتخابات کی بنیاد الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہی ہے اور دنیا شفاف انتخابات کے لیے ای وی ایم مشین پر کام کر رہی ہے۔