بارش کا پانی نقصان کیے بغیر کیسے نکل سکتاہے؟اسدعمرنے فارمولا پیش کردیا
ویب ڈیسک: وفاقی وزیراسدعمرنےکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول نے ٹھیک کہا کہ جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتاہے۔ جب حکومتیں اپنا کام کرلیں تو بارش کے باعث آ نیوالا زیادہ پانی نقصان پہنچائے بغیر آ کر گزربھی جاتا ہے۔ تجاوزات کےحوالے سے آپریشن جاری ہے،محمود آبادنالے پر آپریشن 100فیصد مکمل ہو چکا ہے جس کے فوائد بھی سامنے آرہے ہیں کہ بارش کا پانی اب یہاں کھڑانہیں ہوتاہے،آگے نکل جاتا ہے،کراچی کے نالوں سے 11 لاکھ ٹن کوڑا نکالنا ہے۔کراچی میں 55 سے 60 کلو میٹر سڑکیں بنائی جائیں گی۔
پی ٹی آئی سندھ کے عوام کے مسائل کوسمجھ سکتی ہے۔ کراچی کو ترسایا جاتا ہے گلی سے صفائی نہیں ہوتی۔ وفاق نےکراچی والوں کےزخموں پرمرہم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر میرے حلقے میں پیپلز پارٹی اپنےجھنڈےلگاکرکام کرتی ہےتومیں ویلکم کرتا ہوں۔
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی کے اندر سرکلر ریلوے کا منصوبہ ہم پورا کرکے دکھائیں گے،یہ 43کلو میٹر کے اوپر محیط ہوگا، پراجیکٹ آپریشن ہوگاتویومیہ ساڑھے چار لاکھ تک شہری اس سے فائدہ اٹھائیں گے، اس منصوبے کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیاہے،سرکلرنظام چلانے کیلئے فنڈزمختص کیے گئے۔ سرکلر ریلوے کو نجی شعبہ چلائے گا۔ وزیراعظم30ستمبرسے پہلے کراچی کادورہ کریں گے۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ کراچی میں اکتوبرسے ٹریڈ کوریڈور منصوبے کاکام شروع کریں گے ۔ کےفورمنصوبہ اکتوبر 2023 تک مکمل ہونے کاامکان ہے۔ رواں سال چھوٹی اسکیموں کیلئے 21ارب روپے مختص کیے گئے۔احساس ایمرجنسی کے تحت کراچی کو 7 اورسندھ میں 65 ارب روپے تقسیم کیے.
انہوں نے کہا ہے کہ کراچی کی بی آرٹی کیلئےمربوط نظام تشکیل دیاہے۔گرین لائن جدید ٹرانسپورٹ کامنصوبہ ہے۔گرین لائن بس منصوبے کے متعدد فیز مکمل ہوچکےہیں۔امید ہے کچھ بسز کل آجائیں گی ،اگلے ہفتے تک 40 بسیں کراچی پہنچ جائیں گی۔گرین لائن منصوبے کے لیے 80 بسیں لائی جا رہی ہیں ۔ بائیس گرین لائن بس اسٹیشن مکمل ہوگئے.
وفاقی وزیر اسدعمر کا پریس کانفرنس کےدوران کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ 2023 کے الیکشن نئی مردم شماری پر ہوں۔ کراچی کی مردم شماری دیرینہ مسئلہ رہاہے. کراچی میں مردم شماری کرائیں گے اور موثر کرادر ادا کریں گے۔اس بار مردم شماری میں پہلی مرتبہ جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ مردم شماری پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کریں گے.
انہوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار نہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں جتنی تاخیرہوگی پی ٹی آئی کےحق میں ہوگا۔سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات میں جتنی تاخیر کرے گی ہمیں زیادہ ووٹ پڑیں گے۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر ہوگی تو پی ٹی آئی کے منصوبے مکمل ہوں گے۔کراچی کے شہریوں کو بہت جلد پی ٹی آئی کے منصوبے نظر آئیں گے.