ارجن کپور کا ملائیکہ اروڑاسے شادی کے سوال پر دلچسپ جواب
ممبئی(ایمرا نیوزآن لائن) بھارتی فلم عشق زادے سے اپنے کیریئر کاآغاز کرنے والے خوبرواداکار ارجن کپور نےارباز خان کی سابقہ بیوی ملائیکہ اروڑاخان سے شادی سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ وہ شادی نہیں کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن کپورنےایک انٹرویو میں ملائیکہ اروڑاسے شادی کی افواہوں سے متعلق سوال کے جواب میں ہنستے ہوئے کہا کہ ’عام طور پر مرد شادی کے بعد ’’گنجے ‘‘ہو جاتے ہیں ، پھر میں اداکار ہونے کے ناطے شادی کیوں کرنا چاہوں گا ؟‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر میں گنجا ہو گیا تو میری تصاویر ہر جگہ پھیل جائیں گی اور میں ایسا نہیں چاہتا۔عشق زادےاداکارنے کہا کہ میں بہت سنجیدہ ہوں، ابھی شادی نہیں کر رہا، انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کسی سے کچھ نہیں چھپایااور مجھے لگتا ہے کہ میری ذاتی زندگی اور پرائیویسی کی عزت کی جانی چاہیے۔اُن سے ایک اور سوال پوچھا گیا کہ آپ کسی سےمحبت کرتے ہیں، آپ خوش ہیں؟جس کے جواب میں ارجن نے کہا کہ میری ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی بہت اچھی گزر رہی ہے ،مجھے رات میں نیندبھی اچھی آتی ہے اور میں چاہوں گا کہ سب ایسا ہی رہے ۔انٹرویو کے اختتام میں انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت خوش ہوں اور میرے لیے میری خوشی بہت اہمیت رکھتی ہے۔