اسرائیلی اور بھارتی لیڈر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد(ایمرا نیوزآن لائن رپورٹ اظہر محمود سے) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی اور اسرائیلی قیادت کو ہدفِ تنقید بنایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اور بھارتی لیڈر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی اور بھارتی لیڈر ووٹ لینے کے لیے اخلاقی پستی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اور بھارتی لیڈر مغربی کنارے اور مقبوضہ کشمیر پر جبری قابض ہیں،یہ لیڈر عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے سوشل میڈیا میں اپنے بیان میں سوال کیا ہے کہ اسرائیلی اور بھارتی عوام اپنے لیڈروں پر غصے کا اظہار کیوں نہیں کرتے؟عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی اور بھارتی عوام اپنے لیڈروں سے کیوں نہیں پوچھتےکہ وہ الیکشن جیتنے کے لیے کس حد تک گر سکتے ہیں۔