افغانستان کو تنہا چھوڑا تو بحران جنم لیں گے، وزیراعظم
دوشنبے (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان تاجکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شریک ہیں . اجلاس سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا .دوران خطاب انہوں نے کہا اب افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کا وقت ہے، افغانستان کا مسئلہ سب کو مل کر حل کرنا ہوگا.انہوں نے مزید کہا کہ ہماری معیشت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔ پاکستان پر امن افغانستان کی خواہش رکھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ افغان عوام اپنے فیصلے خود کریں. دنیا کوافغانستان کی حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا، افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو مختلف بحران ایک ساتھ جنم لیں گے، افغانستان کو انسانی بحران، خوراک، بنیادی اشیا و دیگر چیلنجز کا سامنا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ یو این قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے.پاکستان آزاد خود مختار فلسطین کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے.پاکستان دنیا کیساتھ مل کر انسداد کورونا کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، تجارت، سرمایہ کاری، روابط کے فروغ کیلئے ایس سی او اہم فورم ہے۔
موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا کیلئے یہ ایک بڑا چیلنج ہے، ہم نے ماحول کو بہتر بنانے اور فروغ کیلئے شجرکاری مہم شروع کی، اور ہراس حصے میں پودے لگائے جہاں سبزہ نہیں تھا، شجرکاری مہم کو دنیا کے مختلف ممالک میں تعریف کی گئی ۔
ا