الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرنے کی ہدایات جاری
اسلام آباد(ویب ڈیسک)شفاف الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں .تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے غلطیوں سے پاک الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں.۔آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور اسپیشل سیکرٹری سمیت تمام ونگز کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتخابی امور اور تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے شرکا کو بریف کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے تاحال ای وی ایم سے متعلق مانگی گئی چیزیں فراہم نہیں کی گئیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ووٹرز فہرستوں کی ڈور ٹو ڈور تصدیقی مہم شروع کرنے اور ہر منگل کو اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہےکہ غلطی اور خامی سے پاک ٹیکنالوجی کا استعمال چاہتے ہیں ، ٹیکنیکل کمیٹی ای وی ایم پر جائزہ جلد مکمل کرے۔