اپوزیشن تیارہوتوتحریک عدم اعتمادلےآئیں گے،بلاول بھٹو
ملتان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین متنازعہ معاملہ ہے اور یہ معاملہ بات چیت سے ہی حل ہو گا کیونکہ لوڈ شیڈنگ کے ماحول میں الیکٹرانک ووٹنگ کی بات ہو رہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہباز شریف مسلم لیگ ن کے صدر ہیں اُن کا فیصلہ حتمی ہونا چاہیے لیکن جب بھی شہباز شریف کا بیان آتا ہے تو پیچھے سے آواز آتی ہے یہ اُن کا ذاتی فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں جب تک کنفیوژن ہو گی مسئلہ حل نہیں ہو گا جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے نام پر لالی پاپ دے رہی ہے۔ ہم روزگار دیتے ہیں اور یہ لوگ روزگار چھین لیتے ہیں۔
ملتان میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں تاہم ہماری تیاری لانگ مارچ کے لیے ہے اور جیسے ہی اپوزیشن تیار ہوئی تحریک عدم اعتماد لے آئیں گے۔