ایمان علی کا جان لیوا مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف
لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) رواں سال شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ سال قبل وہ ایک جان لیوا مرض کا شکار ہوئیں جس نے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔
ایمان علی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا کہ وہ ایک دہائی قبل ملٹی پل اسکلیروسز (ایسی بیماری جس میں دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے حصے سخت ہوکر رسولی، اعصابی کمزوری اور دیگر کمزوریوں کا باعث بنتے ہیں) کا شکار ہوئیں اور اب آٹو امیون مرض کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے اس پر بات کی۔
انہوں نے لکھا ‘ہوسکتا ہے کہ آپ میں سے چند کو پہلے سے علم ہو کہ میں ملٹی پل اسکلیروسز کے ساتھ زندگی گزار رہی ہوں، یہ اب میری زندگی کا حصہ ہے اور میری طرز زندگی مکمل طور پر بدل چکا ہے۔ میرے بولنے ، چلنے کا انداز، ہر چیز پر اثرات مرتب ہوئے، مگر میں اس سے لڑ رہی ہوں، بالکل اسی طرح جیسے اس مرض کے شکار دیگر مریض لڑتے ہیں’۔
انہوں نے لکھا ‘یہ مرض دماغی اعصاب کو متاثر کرتا ہے اور اس کی سب سے عام علامت بینائی دھندلانا ہے، اس دھندلاہٹ کے ساتھ سر بھی چکراتا ہے، تو اس مرض کے عالمی دن کے موقع پر میں ایک #Blurfie اپ لوڈ کررہی ہوں اور آپ سب پر بھی سپورٹ کے لیے زور دیتی ہوں۔ اپنی پروفائل تصویر کو بھی Blurfie سے بدل دیں’۔
https://www.instagram.com/p/ByD2biQHXy0/?utm_source=ig_web_copy_link