بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش
کراچی(ویب ڈیسک) بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزداری بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصدیق خود بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کی۔بختاور بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ’’یہ بتانے میں بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ اللہ نے ہمیں بیٹے سے نوازا ہے‘‘۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بچے کی تاریخ پیدائش 10 اکتوبر 2021 لکھی
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کی ٹوئٹ پر کہا ’’میں باقائدہ ماموں بن گیا ہوں‘‘۔آصف علی زرداری کی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’ الحمداللہ، میں باقاعدہ خالہ بن گئی ہوں‘‘۔واضح رہے بختاور بھٹو زرداری کی شادی رواں سال 29 جنوری کو محمود چوہدری سے ہوئی تھی۔