بھارتی دارالحکومت میں مون سون بارش نے46 سال کا ریکارڈتوڑ دیا
ویب ڈیسک : نئی دہلی میں46سال کی ریکارڈ بارش ہوئی ہے اس سے پہلے1975 میں 1050ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی. بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مون سون بارش نے نظام زندگی متاثر کر دیا۔ مون سون سیزن میں 1100 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے.
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق عام طور پر دہلی میں مون سون سیزن کے دوران 648.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں سڑکیں اورگلیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اورآمدورفت کانظام بری طرح سے متاثرہوا ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید موسلادھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں موسلادھاراورطوفانی بارش کےبعد ایئر پورٹس گلیوں اورسڑکوں پرپانی جمع ہوگیا۔ نئی دہلی سے 4 ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پرواز وں کوجے پور اور احمد آباد کی طرف موڑ دیا گیا.
خراب موسم نے ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن کو متاثر کیا ہے۔ ایئرلائنز نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ائیر پورٹ سے روانگی سے قبل اپنی فلائٹ سٹیٹس کو ٹریک کریں۔