دماغ بہترکرنا چاہتے ہیں تو یہ پڑھیں،6 آسان ٹوٹکے
نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی ماہرِ اعصابیات و نفسیات اور اس شعبے میں ڈاکٹریٹ کرنے والی ماہرہ وینڈی سوزوکی نے اپنے تجربے کے بنیاد پر انتہائی قیمتی مشورے دیئے ہیں جن پر عمل کرکے دماغی مضبوطی، نفسیاتی اور اعصابی سکون اور توانائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ان کے 6 ٹوٹکے درج ذیل ہیں:
1: مثبت نتائج کا تصور کیجیے
دن کے آغاز سے انجام تک، اپنے، اپنے گھر کے اور بچوں کے تمام چھوٹے بڑے معاملات جب بھی یاد آئیں ان میں سے ہر ایک کا اختتام مثبت طور پر سوچیں اور اس کا ایک نقشہ یا خیالی منظر ذہن میں جمائیں۔ یہ نہیں کہ صرف اچھا انجام سوچیں بلکہ سب سے بہترین صورتحال کا تصور کیجئے۔
اس سے نہ صرف دماغ مثبت سوچنے لگے گا، جسم پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے بلکہ مسائل کے حل کے نئے راستے بھی نکلیں گے۔
2: بے چینی اور اضطراب کو ترقی میں بدلیں
مشکلات اور چیلنج میں ہماری دماغی لچک بڑھ جاتی ہے اور کوشش کی جائے تو اس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر ہمیں جائزہ لینا چاہیے کہ پرسکون کیسے ہیں، صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے، خیالات کو مثبت انداز میں جمع کرکے درست فیصلے کئے جائیں۔
یعنی بے چینی اور منفی جذبات کو گھماکر دوسرے مثبت کاموں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جس کی لاتعداد مثالیں ہیں۔ ان میں سے چند درج ذیل ہیں۔
غصہ آپ کی توجہ کھاجاتا ہے اور عمل کو روکتا ہے لیکن اسی سے آپ جذبہ لے کر اپنی توجہ بڑھا سکتےہیں۔
خوف وہ جذبہ ہے جو ماضی کی ناکامیاں بھی یاددلاتا ہے، یہ توجہ اور ارتکاز کو تباہ کرتا ہے اور آپ کی صلاحیتوں کو گھن لگادیتا ہے ، یا پھر آپ کو درست اور واضح فیصلے میں مدد بھی دے سکتا ہے اور بدلتی ہوئی فضا میں آپ کے لیے مواقع بھی بڑھاتا ہے۔
اداسی سے دل بجھ جاتا ہے اور انسان حوصلہ ہارنے لگتا ہے یا پھر اس کی بدولت آپ اپنی ترجیحات نئے سرے سے مرتب کرسکے، ماحول اور واقع کو اپنے حق میں ہموار کرسکتے ہیں۔
پریشانی سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے اور انسان اپنے مقصد سے دور ہوتا جاتا ہے یا پھر آپ اپنے مسائل کے حل پر توجہ دے سکتےہ یں، اپنی توقعات کی درجہ بندی کرسکتے ہیں اور حقیقت پر مبنی منصوبے بناسکتے ہیں۔
فرسٹریشن سے دل بیٹھنے لگتا ہے یا پھر آپ اسے استعمال کرکے مزید بہتر کام کرسکتے ہیں۔