دھرنا منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے، گورنر سندھ
گورنر(ایمرا نیوزآن لائن) سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ دھرنے والوں سے مذاکرات جاری ہیں، دھرنا منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے۔
سندھ کے ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے والوں کے قانونی اور جائز مطالبات پر وفاق بات کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے احساس پروگرام کو سندھ کے ہر ضلع میں لائیں گے، آپ کے علاقے کی آب پاشی کا مسئلہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سامنے اٹھاؤں گا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ آپ کے علاقے کے مسائل وزیرِ اعظم عمران خان کے پاس لے کر جاؤں گا، 15 دن میں مسائل کا حل لے کر آؤں گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ میں ادھر کسی انتخابی مہم کے لیے نہیں آیا، جہاں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے، وہ جگہ یہاں سے 100 کلو میٹر دور ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ یہاں نہ امیدوار موجود ہے اور نہ ہی ووٹرز ہیں، وفاق دھرنے والوں کے جائز اور قانونی مطالبات حل کرنے کی کوشش کرے گا۔