روپے کی قدر میں مسلسل کمی ،ڈالرریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے.تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 169 روپے 60 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیاہے۔ کرنسی ڈیلرز نے اس حوالے سے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ اگراسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اقدامات نہ اٹھائے تو ڈالر مزید مہنگا ہوجائےگا۔
ڈالر کی قیمت میں اضافے کی اصل وجہ یہ ہے کہ امپورٹرز نے بھی ڈالر کی پیشگی بکنگ کرانا شروع کردی ہے جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے.گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 168 روپے 90 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا.
ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی خریداری بڑھنے اور افغانستان میں ڈالر کی سمگلنگ کی وجہ سے مقامی سطح پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے.