سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو عائشہ احد کو حراساں کرنے سے روکنے کا حکم
لاہور(ایم نائن ٹو)سیشن عدالت نے سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو عائشہ احد کو حراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شیخ توثیر الرحمن نے عائشہ احد کی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان کیخلاف حراساں کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان کے ایما عائشہ احد کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔وردی اور سفید لباس والے افراد کے گھر باہر نگرانی اور گھر کے باہر تعاقب کرتے ہیں،عائشہ احد نے عدالت کو مزید بتایا کہ تھانے جنوبی شماونی میں درخواست جمع کروائی جس پر تاحال کاروائی نہیں کی گی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ صوبائی وزیر قانون سمیت دیگر پولیس افسران کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرئے۔عدالت نے وکلاء کی بحث کے بعد عدالت نے پولیس افسران کو حراساں کرنے سے روکتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
Leave a Reply