طبی ماہرین کی جانب سے کورونا ویکسین لگانے کی مخالفت
امریکا (ویب ڈیسک)کورونا وبا سے بچنے کے لیے مختلف ممالک نے ویکسین تیار کی ہیں.ویکسین بنانے والے ممالک میں امریکا ،برطانیہ سمیت اور ممالک بھی شامل ہیں .یہ ویکسین تمام عمر کے لوگوں کو لگانے کا کہا گیا ہے.اسی سلسلے میں امریکی طبی ماہرین نے کچھ خدشات ظاہر کیے ہیں.تفصیلات کے مطابق امریکی طبی ماہرین نے 16 سال سے زائد عمر کے ہر شخص کو فائزر کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز دینے کی مخالفت کی ہے.طبی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نوجوانوں پر فائزر کورونا ویکسین کے منفی اثرات کے خدشات ہیں،یہ بوسٹر ڈوز صرف 65 برس سے زائد عمر یا انتہائی خطرات سے دوچار افراد کو دی جانی چاہیے۔
امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کے سی ای او ایلبرٹ بورلا کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ 6 ماہ سے 5 سال کی عمر تک کے بچوں کو فائزر ویکسین لگانے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) سے اجازت طلب کرنی ہو گی۔