ظالم باپ کی بچوں سے ملاقات کرانے کی درخواست مسترد
لاہور(M92) گارڈین جج ساجد محمود گوندل کی عدالت میںشاہدرہ کی صغری بی بی نے اپنے دوبچوں دو سالہ کاشف اور چار سالہ ہنزہ کے خرچے کا دعوی امتیاز مغل ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کررکھا ہے بچوں کے حصول کےلئے اسحاق کا دعوی زیر سماعت ہے، گارڈین عدالت نے اسحاق کو حکم دیا کہ وہ بچوں کو چھ، چھ ہزار روپے ماہانہ ادا کرے لیکن عدالت کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ بچوں کی طرف سے امتیاز مغل ایڈووکیٹ نے درخواست دی کہ باپ بچوں کوخرچ کئی ماہ سے عدالت کے حکم کے باوجود ادانہیں کررہا۔ عدالت میں باپ اسحاق نے درخواست دی کہ اس کی بچوں سے ملاقات کرانے کا شیڈول بنایا جائے اس پر عدالت نے باپ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ جو باپ بچوں کو خرچہ نہ دے وہ بچوں سے ملاقات کا حق نہیں رکھتا لہٰذا باپ کا ملاقات کا حق ختم کیا جاتا ہے، عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔
Leave a Reply