منجمد اکائونٹ بحال کرنے کے لیے جعلی سینئر وفاقی وزیر کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
لاہور (میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی ) جعلی سینئر وفاقی وزیر کے منجمد اکائونٹ بحال کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا اور درخواست دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم جعلی وفاقی وزیر سلامت چوہان نے درخواست لاہورہائیکورٹ میں دائر کی. درخواست میں ایف آئی اے، گورنر سٹیٹ بنک اور دبئی اسلامک بنک کو فریق بنایا گیا ہے.. درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے درخواست گزار سلامت چوہان کیخلاف جعلسازی کا بے بنیاد مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ایف آئی اے کی درخواست پر دبئی اسلامک بنک نے درخواست گزار کا اکائونٹ بے بنیاد منجمد کر رکھا ہے. درخواست میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ ملزم سلامت چوہان کے اکائونٹ میں کسی بھی متاثرہ شہری کی رقم موجود نہیں۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت ملزم جعلی وفاقی وزیر کا اکائونٹ بحال کرنے کا حکم دئیے۔
Leave a Reply