مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے ایک اورجھٹکا تیار
اسلام آباد (ویب ڈیسک)مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے ایک اور بم گرانے کا انکشاف ہوا ہے.تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی سی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی 2 روپے 7 پیسے مہنگی کرنے کی سمری بھجوا دی ہے.۔ سی سی پی اے کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جارہا ہے۔اگر یہ سمری منظورہو جاتی ہے تو صارفین پر25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔سی پی پی اے کی طرف سے بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 15 ارب یونٹ بجلی کی لاگت 106 ارب روپے رہی جب کہ 20 پیسے فی یونٹ لائن لاسز کی نذرہوگئے.علاوہ ازیں حکومت نے گزشتہ ماہ ڈیزل پرتاریخ کی مہنگی ترین بجلی پیدا کی، ڈیزل پر22 روپے 62 پیسے فی یونٹ جب کہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 18 روپے 24 پیسے فی یونٹ رہی۔ اسی طرح ایل این جی پربھی 13 روپے 44 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔