نوجوانوں کو موقع ملنے سے مستقبل میں بہت سے بابر اعظم ملیں گے:شعیب ملک
لاہور(حافظ عمر سعید)قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ قطعی طور پر مایوس نہیں ہوں اور اب بھی پاکستان کیلیے پرفارم کرسکتا ہوں۔
آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ دور کے اہداف پر نظر نہیں رکھتا، ورلڈ کپ کے بارے میں نہیں سوچ رہا، بنگلا دیش کیخلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی پر توجہ مرکوز ہوگی، بطور سینئر اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا، نوجوانوں کو مواقع ملنے سے مستقبل میں بھی نئے بابر اعظم ملیں گے۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ پر نوجوان کرکٹرز کا حق ہے، ان کو طویل عرصہ ملک کی نمائندگی کرنا ہے۔پاکستان مں سکیورٹی اور شاندار ماحول دیکھ کر دیگر ٹیمیں بھی آئندہ آنے کیلیے تیار ہوں گے۔
شعیب ملک نے کہا کہ کسی کی پسند ناپسند کا نہیں اپنی کارکردگی کے بارے میں سوچتا ہوں، بائولنگ میں بھی ٹیم کے کام آسکتا ہوں، فٹ رہنے کیلیے ٹریننگ کا سلسلہ کبھی نہیں چھوڑتا، ورلڈ ٹوئنٹی کے قریب جاکر مستقبل کا سوچوں گا۔