والد کو ’غدار‘ قراردینے پراذان سمیع خان حیران کن ردعمل
اسلام آباد (ویب ڈیسک)گلوکارو موسیقار اذان سمیع خان نے کئی برس ہوئے بھارت کی شہریت حاصل کر لی ہے اور وہ اپنی فیملی کےساتھ وہیں مقیم ہیں.زیبا بختیاراور عدنان سمیع کے بیٹے اذان سمیع ایک بار پھر تنقید کانشانہ بنے ہیں .سوشل میڈیا پر اذان سمیع نے اپنے والد کو غدار قرار دینے والے شخص کو غصے کی بجائے پیار سے جواب دیا.تفصیلات کے مطابق ان کی انسٹاگرام پوسٹ پر ایک شخص نے ان کے والد کے حوالے سے نفرت انگیز کمنٹ دیا.عدنان سمیع کی تصویر پر ایک شخص نے کمنٹ کرتے ہوئے اذان سمیع خان سے پوچھا کہ ’وہ اپنے غدار والد سے ملنے بھارت کب جا رہے ہیں‘؟ تو انہوں نےاس شخص کو پیارسے جواب دیتے ہوئےکہا کہ وہ اپنے ملک پاکستان سے والد سے ملنے کے لیے کہیں بھی جا سکتے ہیں۔اذان سمیع خان نے مزید لکھا کہ وہ ان کے والد ہیں اور ان سے ملاقات کے لیے وہ کہیں بھی جا سکتے ہیں۔ساتھ ہی اذان سمیع خان نے سوال کرنے والے شخص کوپیار بھرے لہجے میں کہا کہ وہ موج مستیاں کریں اور پیار پھیلائیں۔اذان سمیع خان کی جانب سے نفرت انگیز سوال کا جواب پیار سے دینے پر کئی شوبز شخصیات نے ان کو سراہا.