ورلڈکپ میں آج سری لنکا اور افغانستان کا ٹاکرا ہوگا
کارڈف: انگلینڈ میں جاری ورلڈکپ مقابلوں میں آج سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
ایونٹ میں اب تک 6 میچز کھیلے جاچکے ہیں اور آج بھی ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں کارڈف کے ویلز اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
پاکستانی وقت کے مطابق میچ سہ پہر ڈھائی بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو ناکامی کا منہ ہی دیکھنا پڑا۔
دونوں ٹیمیں میں ایک سے دو تبدیلیاں متوقع ہیں، افغان ٹیم میں مجیب الرحمان کی جگہ ایکسٹرا سیمر آفتاب عالم کو کھلایا جاسکتا ہے جب کہ اصغر افغان انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں شامل نہیں ہوسکے تھے اس لیے ان کی شمولیت مشکوک ہے۔
پچ کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے سری لنکن ٹیم میں نوان پردیپ کو شامل کیا جاسکتا ہے جس کے لے اسورو اودانا کو جگہ خالی کرنا ہوگی جب کہ لیستھ ملنگا کا بھی کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں۔