وزیر اعظم رواں ماہ ”لئی ایکسپریس وے‘‘ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
پراجیکٹ کےلئے عمران خان،عثمان بزدار اور آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا
پراجیکٹ کی منظوری دل سے شکر گزار ہوں :شیخ رشید
راولپنڈی (ایمرا نیوز آن لائن) وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ ”لئی ایکسپریس وے‘ ‘کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان رواں ماہ کے آخرمیں سگنل فری ”لئی ایکسپریس وے‘ ‘کا سنگ بنیاد رکھیں گے،پراجیکٹ کےلئے وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔بدھ کے روز وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کے پراجیکٹ کی منظوری میں اہم کردار ادا کرنے پر وہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے دل سے شکر گزار ہیں۔واضح رہے کہ اس پراجیکٹ کا تخمینہ لاگت 80 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ 2007 میں یہ تخمینہ لاگت صرف17ارب روپے تھا،یہ سگنل فری ایکسپریس وے ہے جس میں الگ سیوریج ٹنل بنے گی۔