وزیر اعظم کا 5 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظور ی
وزیر اعظم کا 5 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظور ی دے دی ، نوٹیفیکیشن جاری
ترقی پانے والوں میں محمد اعظم ، اسد حیا الدین ، ظفر حسین ، حسن ناصر جامی ، محمد اسلم شامل ہیں
اسلام آباد(ایمرا نیوز آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے گریڈ 22 میں ترقی پانے والے 5 افسران کی منظوری دے دی ۔ جس کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نویٹفیکیشن جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی بیوروکریسی میں ترقی دے کر وزیر اعظم عمران خان نے تقرر و تبادلے کر دیئے ہیں اور گریڈ 22 میں ترقی پانے والے 5 افسران کی منظوری بھی دے دی ہے ۔ جن میں وزیر اعظم کے سیکرٹری محمد اعظم کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے لیکن وہ بدستور وزیر اعظم کے سیکرٹری کے عہدے پر فائض رہیں گے ۔ اس کے علاوہ محمد اسلم کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سیکرٹری سیفران تعینات کیا گیا ہے ۔ایڈیشنل سیکرٹری ظفر حسین کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی ہے ۔ حسن ناصر جامی کو ترقی دے کر سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی مقرر کر دیا گیا ہے ۔اسد حیا الدین کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دے کر سیکرٹری پٹرولیم تعینات کر دیا گیا ہے ۔ جن کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ترقی و تبادلوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔( جاوید/اشفاق)