ویرات کوہلی کو شارٹس پہننا مہنگا پڑگیا، لوگ برس پڑے
(سپورٹس ڈیسک/ایمرا نیوز) بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی شارٹس پہن کر ٹاس کے لئے آئے تو ٹوئٹر پر نا صرف ان کا مذاق بنا بلکہ ان کی خوب کھنچائی بھی ہوئی۔بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی کے لئے مشہور ہے کہ وہ بہت دنت تنقید سے دور نہیں رہ سکتے۔کرکٹ آسٹریلیا سے وارم اپ میچ کے موقع پر شارٹس پہن کر ٹاسکیلئے آنے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)نے ٹوئٹر پر کوہلی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ شارٹس پہنے ہوئے تھے جس کے بعد شائقین کرکٹ نے اس حرکت کو جینٹل مین گیم کی بے ادبی قرار دے دیا ۔کچھ صارفین نے انہیں یاد دلایا کہ ایشیا کپ میں کیپ درست نہ پہننے پر کس طرح سنیل گاوسکر نے پاکستانی اوپنر فخر زمان پر اعتراض کیا تھا۔ایک صارف نے کہا کہ آپ بہت زبردست کھلاڑی ہیں ، ہم آپ کا احترام کرتے ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اخلاقیات بھول جائیں، وارم اپ میچ میں دوران ٹاس شارٹس پہننامکمل طور پر نا قابل قبول ہے۔