ٹویٹر نے سنی لیون کو ریحام خان قرار دے دیا
لاہور (ایمرا نیوز آن لائن)
وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں اور انہیں اکثر اوقات اپنے بیانات پر تنقید بھی برداشت کرنا پڑتی ہے تاہم اب ٹویٹر پر صارف نے سنی لیون کی تصویر لگا کر اسے ریحام خان قرار دینے کی کوشش تو آگے سے خاتون صحافی میدان میں آ گئیں ، ایسا جواب دیدیا کہ سن کر آپ کو بھی ہنسی آ جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا توآگے سے ” سلامت خان نیازی “ نامی ٹویٹر صارف نے ایک تصویر کمنٹ میں پوسٹ کی اور ساتھ لکھا کہ ”یہ اپنے کام دیکھیں “ ۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی لیون زمین پر پاﺅں کے وزن پر بیٹھی ہیں اور ہاتھوں میں کیمرہ تھانے کسی کی تصویر بنا رہی ہیں اور اس موقع پر ان کی ٹانگ مکمل طور پر برہنہ ہے اور انہوں نے مختلف رنگوں پر مبنی لباس پہن رکھا ہے ۔
یہ تصویر دیکھ کر یقینا ریحام خان بھی ہنس پڑیں ہوں گی تاہم انہوں نے ٹویٹر صارف کو سیدھا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” برخودار آنکھیں چیک کروائیں ، یہ سنی لیون ہے “ ۔ ریحام خان نے اس کے ساتھ اپنے پیغام کے آخر میں تنقید کے تیر بھی چلائے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ریحام خان نے عمران خان سے علیحدگی کے بعد ان پر ایک کتاب بھی لکھی جس میں انہیں نے نہایت ہی بڑے بڑے دعوے بھی کیے تاہم اب وہ چیپٹر بند ہو چکا ہے ۔